Inspiration Through Simple Life Quotes:-

Life can be challenging, and sometimes we need a little inspiration to keep going. Simple life quotes can help us stay motivated and remind us what’s important. Here are some key lessons from these Life Quotes.

These quotes remind us to persevere, be kind, and believe in ourselves. They encourage us to cherish relationships, care for ourselves, and live in the moment.

 

منزلیں کبھی کسی کے گھر جاکر

حاضری نہیں دیتیں

راستوں پر چلنے سے ہی سے راستے نکلتے ہیں ۔

ڈُوبنا ہی پڑتا ہے اُبھرنے سے پہلے

غروب ہونے کا مطلب زوال نہیں ہوتا ۔

سب کو معاف کر کے

سویا کرو زندگی کل کی

محتاج نہیں ۔

گہری باتیں سمجھنے کے لیے گہرا ہونا پڑتا ہے اور

گہرا ہونے کے لیے گہری چوٹیں کھانی پڑتی ہیں ۔

اپنا غم ہر کسی کو مت بتائیں

کیونکہ مرہم ہر گھر میں ہونہ ہو

نمک ہر گھر میں ضرور ہوتا ہے ۔

صورتا کچھ بجھے بجھے چہرے

سیرتا آفتاب ہوتے ہیں ۔  

عمر اور زندگی میں کیا فرق ہے

بہت ہی خوبصورت جواب “

جو اپنوں کے بنا گزرےوہ عمر اور

جو اپنوں کے ساتھ گزرے وہ زندگی

بھروسہ ایک رشتے کی

سب سے مہنگی شرط ہے ۔

جس کام میں جتنی جلدی کرو گے اتنی دیر ہوگی

اچھے نتائج کے لیے صبر و تحمل سے کام لینا ضروری ہے ۔

رشتوں کے بازار میں آج کل وہ لوگ

ہمیشہ اکیلے ہی پائے جاتے ہیں

جو دل اور زبان کے سچے ہوتے ہیں ۔

سچ بولنے سے انسان کو ذہنی پریشانیوں سے

نجات ملتی اور اس کا دل ہلکا ہو جاتا ہے ۔

ہمیشہ اُس وقت بولیں جب آپ کے الفاظ

آپ کی خاموشی سے زیادہ خوبصورت ہوں ۔

وہ میرے خیالوں میں نہیں

دعاؤں میں رہتا ہے۔۔

امید دھی زندگی ہے

اور مایوسی دھیا موت

بات کرتا ہے مختصر لیکن

دل کے تار چھیڑ دیتا ہے ۔

!چھوٹی سی زندگی نے بڑاسبق دیا

!رشتے سب سے رکھو امید کسی سے نہیں

آپ کا ایک لفظ زخم بھی لگا سکتا ہے

اور مرہم بھی بن سکتا ہے ۔ اختیار آپ

کے پاس ہے ۔


رشتے موتیوں جیسے قیمتی ہوتے ہیں

کھو جائیں تو ڈھونڈ لینا چاہیے

گر جائیں تو اٹھا لینا چاہیے ۔

برائی برے لوگوں سے نہیں

اچھے لوگوں کے چپ رہنے

سے پھیلتی ہے۔

اس غریبی سے پناہ مانگو جو مایوس کر دیتی ہے

اور اس مال سے پناہ مانگو جو مغرور کر دیتا ہے ۔

1 COMMENT

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here