Inspiration in Urdu Quotes:

Urdu is a beautiful language known for its poetic and meaningful expressions. Urdu quotes can offer deep insights and inspire us in our daily lives. Here are some simple Urdu quotes that can bring a touch of wisdom and motivation to your day.

No matter how difficult a situation is, there is always hope for a new beginning. Keep faith that better times are ahead.

These Urdu quotes remind us of the beauty and wisdom in simple words. They encourage us to be patient, kind, and confident. Let these quotes inspire you and bring positivity to your life.

 

رشتے اور موسم دونوں ایک جیسے ہوتے ہیں

کبھی حد سے زیادہ اچھے اور کبھی برداشت

سے باہر فرق بس اتنا ہے کہ موسم جسم کو

تکلیف دیتا ہے اور رشتے رُوح کو ۔۔۔

طاقت کی ضرورت تب ہوتی ہے ۔جب کچھ برا کرناہو

ورنہ دنیا میں سب کچھ پانے کے لیے آ پ کا حسن عمل

اور اخلاق کافی ہے ۔۔۔۔

تمہارے نفس کی بہتری کے لیے اتنا کافی ہے

کہ تم ان چیزوں سے دور ہو جاؤ جو تمہیں

دوسروں میں نہیں پسند ۔۔۔

ہجوم کے ساتھ غلط راہ پر چلنے سے بہتر ہے

کہ آپ تنہا راہ ہدایت پر چل پڑیں ۔۔۔

زندگی میں سادگی اپناؤ

جتنی سادہ تمہاری زندگی ہو گی

اتنی پریشانیاں کم ہوں گی ۔۔۔ ۔

اپنی غلطی تسلیم کرنا دراصل خود کو انسان

ماننا ہے کیونکہ وہ صرف شیطان ہے جس

نے آج تک اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔۔۔

کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دنیا بدل دیتے ہیں

اور کمزور لوگ دنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل

دیتے ہیں ۔۔۔

 

زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پر سکون رہتے ہیں ۔

جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ ان

نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہیں ۔ جو انھیں اللّٰہ نے

عطا کی ہیں ۔

تکبر چاہے دولت کا ہو رتبےکا ہو

حثیت کا ہو حسن کا ہو علم کاہو  

حسب و نسب کا ہو حتیٰ کہ تقویٰ کا ہی کیوں نہ ہو

انسان کو رُسوا کر کے ہی چھوڑتا ہے ۔۔

زندگی مسلسل امتحان ہے یہاں دس بار

گرنے کے بعد گیارھویں بار اُٹھ جانے کا

نام کامیابی ہے ۔۔

کسی انسان کی خوبی کو پہچانو تو

!!بیان کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔

اور اگر کسی کی کمی مل جائے تو یہاں

تمہاری خوبی کا امتحان ہے ۔

شخص بن کے نہیں شخصیت بن کے رہو ۔۔

کیونکہ شخص تو خاک ہو جاتے ہیں

شخصیت ہمیشہ زندہ رہتی ہے ۔۔

،پانی جیسے بنوں جو اپنا راستہ خود بناتا ہے

پتھر جیسے نہ بنو جو دوسروں کا راستہ بھی

روک لیتا ہے ۔۔

 

تکبر

کبھی نہیں سنا کہ انسان کو عاجزی لےڈوبی

انسان کو ہمیشہ اس کا تکبر لے ڈوبتا ہے ۔

ان لوگوں سے مت ڈرو جو اپنا بدلہ لینا جانتے ہیں بلکہ

ان لوگوں سے ڈرو جو اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔

لباسِ قیمتی ہو یا سستا کردار کو نہیں چھپا سکتا

اپنے کردار کو اچھا کرو ہر لباس میں اچھے لگو گے ۔

انسان ہمیشہ تکلیف میں ہی سیکھتا ہے ۔

خوشی میں تو پچھلے سبق بھی بھول جاتا

ہے۔۔۔

شخصیت میں عاجزی نہ ہو تو معلومات میں

اضافہ علم کو نہیں تکبر کو جنم دیتا ہے ۔۔

نرم دل لوگ بےوقوف نہیں ہوتے وہ جانتے ہیں

کہ لوگ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہے ہیں

لیکن پھر بھی وہ نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ

ان کے پاس ایک خوبصورت دل ہوتا ہے ۔۔

،نہ کر نصیب سے اتنے گلے اے انسان

جب اللّٰہ راضی ہوتا ہے تو ہر چیز مل

!جاتی ہے

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here